سیلنگ سے قبل سلامتی سے متعلقہ رہنمائی اورتجاویز
٭ سیلنگ سے پہلے کشتی کی
سلامتی اور انجن کی صحت کے حوالے سے یقین حاصل کرلیں ۔
٭ سمندری سلامتی کے سامان
کے پائے جانے کا یقین حاصل کرلیں ، بالخصوص
لائف جیکٹس ، بجلی وائر ، موبائل ، Equipment
distress ، FIRE EXTINGUISHER ، فاسٹ ایڈبکس ، مخاطف ، حبال، ٹارچ اور صفائی کے سامان ۔
٭ نیویگیشن کے آلات ، نیو
یگیشن کی لائٹ ، اور الارم سگنل کی دستیابی اور ان کے صحیح سلامت ہونے کا یقین حاصل
کرلیں ۔
٭ سیلنگ سے پہلے موسم کے
حالات اور سمندر کی صورتحال کی معلومات حاصل کرلیں ۔
٭ FIRE EXTINGUISHER والوں
کو یا کوسٹ گارڈ کو سیلنگ سے قبل مطلع کردیں ،اسی طرح سیلنگ کرکے پہنچنے کی جگہ ،
نکلنے اور لوٹنے کا وقت ، سواریوں کی تعداد ، موبائل نمبر ، کینو کا نام وغیرہ سے
باخبر کردیں ۔ اورلوٹنے کی بھی ان کو جانکاری فراہم کردیں ۔
٭ روانگی اورواپسی کے لیے
اتنی مقدارمیں ایندھن اپنے پاس رکھ لیں جو کافی ہوسکے ۔
٭ خوردونوش کی اشیاءبھی
اتنی مقدار میں رکھ لیں جو کافی ہوسکیں ۔
٭ دورکے مقامات کی طرف
سیلنگ کرتے وقت بہتر ہے کہ اپنے ہمراہ دوسرے کینو کو رکھ لیں ۔
٭ ممنوعہ علاقوں، پورٹس
اور سمندری انیکرز کے رکنے اورنکلنے کے مقامات پر سیلنگ کرنے سے اجتناب کریں ۔
٭ سیلنگ کے درمیان لائف
جیکٹ زیب تن کرنا ضروری ہے بالخصوص بچوں کے لیے ۔
ڈائیونگ سے قبل سلامتی سے متعلقہ تجاویز اورہدایات
٭ ضروری ہے کہ قابل اعتماد
اداروں سے ڈائیونگ کی لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی ڈائیونگ کریں ۔
٭ ضروری ہے کہ ڈائیونگ سے
متعلقہ طبی
امتحان پاس کرنے کے بعد ہی ڈائیونگ کریں ۔
٭ ضروری ہے کہ آپ ساتھی کے
ساتھ ڈائیونگ کریں اور ساتھی کے ساتھ ڈائیونگ کے نظام کی پابندی کریں ۔
٭ شیڈول ، وقت اور ڈائیونگ
کی گہرائی کی پابندی کریں ۔
٭ دو ڈائیونگ کے درمیان آرام کے وقت کا التزام کریں ۔
٭ ڈائیونگ کا سامان اعلی
درجے کا استعمال کریں ۔
٭ کسی دوسرے کو ڈائیونگ کے
سامان عاریت میں نہ دیئے جائیں ۔
٭ ڈائیونگ کے کمپیوٹرکو
ڈائیونگ کے نظام الاوقات میں ہی استعمال کریں ۔
٭ آخری ڈائیونگ کے چوبیس
گھنٹہ کے بعد ہی بری اور فضائی سفر کیاجائے ۔
٭ آخری گہری ڈائیونگ کے
بعد سخت محنت کا کام نہ کیا جائے ۔
٭ ہنگامی حالات کے لیے
قریبی چیمبر روم کی جانکاری ضروری ہے ۔
٭ پانچ میٹر کی گہرائی میں
چھلانگ لگانے کے بعد تین منٹ کے لیے وقفہ
لینا ضروری ہے ۔
٭ اگر ڈائیونگ کرنے والے
نے اپنا طے شدہ وقت پار کرلیا یا جو گہرائی اس کے لیے طے کی گئی تھی اس کو تجاوز
کرگیا تو اس کے لیے ضروری ہے کہ چیمبر کے
اشارے کی پابندی کرتے ہوئے رک جائے ۔
٭ ڈائیونگ کے لیے زیادہ
تیزی سے نکلنا بہتر نہیں ہے ،ضروری ہے کہ ڈائیونگ کے قوانین کی پابندی کریں ۔
٭ پٹرولیم ، پورٹس اور فوجی
مقامات پر ڈائیونگ نہیں کی جاسکتی ۔
٭ ڈائیونگ کرنے والوں کی
سلامتی کی خاطر ڈائیونگ کی جگہوں کے تئیں رہنمائی اور تجاویز حاصل کرلینا ضروری ہے ۔
0 تبصرہ:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔