فضیل میں عیاض
رحمه الله ایک صوفی باصفا گزرے ہیں ، آپ شروع میں ڈاکے ڈالا کرتے تھے،ایک دن آپ
دومنزلہ مکان پر ڈاکہ ڈالنے جارہے تھے کہ اوپر سے آواز آرہی تھی‘ کان لگا کر سنا
تو کوئی بزرگ قرآن مجید کی یہ آیت بڑی دل سوزی سے تلاوت کر رہے تھے
:
” کیا مومنوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ ان کے دل اللہ کے ذکر سے اور جو سچی کتاب اللہ کے ہاں سے اتری ہے، اس کے پڑھنے سے کانپ جائیں “۔ (سورة الحدید ١٦)
قرآن کی یہ آیت
کریمہ سنتے ہی ان کے دل پر رقت طاری ہوگئی اور توبہ کرتے ہوئے نیچے اترے اور کہنے
لگے کہ ہاں ہاں وقت آچکا ہے ۔ اب وہ وقت آچکا ہے ۔ اسی کے بعد ان کو توبة النصوح
حاصل ہوگئی اور ہمیشہ ہمیش کے لیے نہ صرف ڈاکے ڈالنے کے فعل بد سے تائب ہوئے بلکہ
تمام معاصی وجرائم سے توبہ کرکے ذکر الہی میں ایسے مشغول ومنہمک ہوگئے کہ دنیا کے
نامور اولیاءاللہ میں آپ کا شمار ہوا ۔ (مرأة
الجنان 1/416 )
0 تبصرہ:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔