بدھ, اگست 07, 2013

سورہ یٰسٓ کی فضیلت


سوال:

 میں دعا کی کتاب سے سورہ یٰسٓ برابرپڑھتاہوں، ایک صاحب نے مجھے دیکھا تو کہا کہ تم سورہ یٰس ٓ ہی کیوںپڑھتے ہو، قرآن کی تلاوت کرو۔ ( منظور ۔ کویت )

جواب:

ہم آپ کے دینی جذبہ کی قدر کرتے ہیں البتہ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن پاک پورا کا پورا شفا ہے ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے وننزل من القرآن ما ھو شفاء ورحمة للمومنین (الاسراء82) ”اوریہ قرآن جو ہم نازل کررہے ہیں مومنوں کے لیے تو سرا سر شفا اور رحمت ہے“۔ دوسری جگہ فرمایا : قل ھو للذین آمنوا ھدی وشفاء (فصلت ۴۴)” آپ کہہ دیجیے کہ یہ قرآن تو ایمان والوں کے لیے ھدایت وشفا ہے“۔

جہاں تک سورہ یٰس ٓ کا تعلق ہے تو اس کی فضیلت میں متعدد احادیث آئی ہیں ان میں اکثر موضوع ہیں یا بعض میں ہلکا ضعف ضرور پایا جاتاہے ۔ اسی لیے شیخ صالح المنجد نے کہا کہ ولم نقف علی حدیث صحیح مخصوص فی فضل سورة یسٓ ” مجھے سورہ یٰسٓ کی فضیلت سے متعلق کوئی

خاص صحیح حدیث نہیں ملی“ ۔ سورہ یٰسٓ کی فضیلت میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ : یسٓ لما قرأت لہ کہ سورہ یٰسٓ سے ہرمراد پوری ہوتی ہے۔امام سخاویؒ نے المقاصد الحسنہ میں فرمایا کہ لا أصل لہ بھذا اللفظ اس لفظ کے ساتھ حدیث کی کوئی اصلیت نہیں

اسی طرح حدیث: یسٓ قلب القرآن کہ” یٰسٓ قرآن کا دل ہے“ اسے علامہ البانی رحمه الله نے موضوع قرار دیا ہے ۔

اس بیان کا مقصود یہ ہے کہ سورہ یٰس ٓ بھی قرآن کی سورتوں میں سے ایک سورہ ہے، تاہم اس کا اسقدر اہتمام کرنا کہ قرآن کی تلاوت کو نظر انداز کرکے اسی پر تکیہ کر لیا جائے جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں ‘ مناسب نہیں ہے۔

0 تبصرہ:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔