بدھ, اگست 07, 2013

نمازجنازہ کی حکمت


سوال:

مرنے کے بعد مردے کے لیے نماز جنازہ کیوں ادا کی جاتی ہے ؟ (شہباز ۔ کویت )
جواب:

موت دنیاوی زندگی سے ابدی انقطاع اور اخروی زندگی کے نقطہ آغاز کا نام ہے، اس مناسبت سے مشروع قرار دیا گیا کہ مردے کے لیے اللہ تعالی سے مغفرت کا سوال کیا جاے ،اس کے لیے دعائے رحمت کی جاے جو کلی طورپر عاجز آچکا ہے اور مدد کا طلبگار ہے، یہ ایمانی اخوت کابھی تقاضا ہے کہ اللہ تعالی سے رجو ع کرکے مردے کے لیے قبر میں آسانی ، گناہوں کی مغفرت، اور رحم وکرم کا سوال کیاجاے ۔ یہ کوئی مردے کے لیے نماز نہیں ہے بلکہ اس کے لیے محض استغفار اور دعا ہے، اسی لیے اس میں رکوع اور سجدے مشروع نہیں کیے گئے۔اسی طرح مردے کی تکریم اور مخلوقات پراس کی عظمت ثابت کرنے کی حکمت کے تحت اسے غسل دے کر،اسکی تجہیز وتکفین کرکے دفن کردینے کاحکم دیاگیاہے ۔

0 تبصرہ:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔