بدھ, اگست 07, 2013

دوسری شادی کے لئے بیوی کی رضامندی


سوال: 

کیا دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضروری ہے ؟ (سلیم پرویز ۔ کویت )

جواب :

 دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے ، اگر انسان دوسری شادی کی استطاعت رکھتا ہے ، اپنی دونوں بیویوں کے بیچ عدل وانصاف کر سکتا ہے تو اس کے لیے دوسری شادی کرنے کی اجازت ہے ، اگرچہ پہلی بیوی انکار کر رہی ہو ۔ ہاں! اگر اندیشہ ہوکہ دونوں بیویوں کے بیچ انصاف نہ کر سکے گا تو اس کے لیے دوسری شادی جائز نہیں ۔ ”اگرتمہیں اندیشہ ہو کہ انصاف نہ کرسکوگے تو صرف ایک بیوی پر اکتفا کرو“۔

البتہ اگر کوئی بیوی سے دور رہ کردیارغیرمیں دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو پہلی بیوی سے مشورہ کرلینا بہترہے۔


0 تبصرہ:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔