بدھ, اگست 07, 2013

گری پڑی چیز کا حکم


سوال: 

اگر کسی کو راستے میں گری پڑی چیز ملے تو اُسے کیا کرنا چاہیے ؟ ( محمد طالب : کویت )

جواب: 

راستے میں کوئی بھی گری پڑی چیزتین حالتوں سے خالی نہیں ہوسکتی
(1) معمولی چیز جس کی بالعموم لوگ پرواہ نہیں کرتے : ایسی چیز کو اٹھایا جاسکتا ہے اور اسے استعمال بھی کیا جا سکتا ہے
(2) وزنی اور ثقیل چیز جس کا عادتاً بآسانی منتقل ہونا ممکن نہ ہو: ایسی چیز کو اٹھایانہیں جاسکتا بلکہ اسی جگہ پر چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ مالک آکر اٹھالے جائے
(3) قیمتی چیز یا ایسی چیز جس کوعادةً معمولی نہیں سمجھا جاتا : ایسی چیزکو اٹھانا اسی کے لیے جائز ہوگا جو اس کا اعلان کرسکتاہو ، یہ اعلان مسلسل ایک سال تک کرنا ہے ۔ اگر ایک سال گزرنے کے بعد بھی سامان کے مالک کا سراغ نہ لگ سکے تو سامان کی پہچان اور اس کی قیمت کا تعین کرکے اعلان کرنے والا اسے استعمال کر سکتا ہے اس شرط پرکہ سامان والا جب کبھی آجائے اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی اور اگر نہ آیا تو سامان اعلان کرنے والے کی ملکیت ہوگا ۔

0 تبصرہ:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔