منگل, اپریل 02, 2013

برڈ فلو


             الھيئة العامة لشئون الزراعة والثروة السمکية                  
(ادارہ عامہ برائے زراعتی امور اور ماہی ذخائر) 

  ايمرجنسی سنٹر
                           ادارة الصحة الحيوانية، الری، الکويت                       

برڈ فلو نہايت تيزی سے پھيلنے والی ايک بيماری ہے جو پرندوں کو لاحق ہوتی ہے، اور وہ  انفلوئنزا وائرس کا سبب بنتی ہے،اس بيماری کی دو شکليں ہوتی ہيں : يا تو نہايت کم تناسب اور محدود دائرے ميں لاحق ہوتی ہے يا شديد نقصاندہ اور جلد پھيلنے والی ہوتی ہے جو پرندوں کی بھاری تعداد کو متاثر کرتی ہے ۔
 اب تک ”برڈ فلو وائرس“  سخت نقصاندہ ثابت ہوا ہے جو انسانوں کو بھی لاحق ہو جاتا ہے، انسانوں کو لاحق ہونے والا وائرس 5ہزار اور 7 ہزار نوعيت کا ہوتا ہے

کيا مرغی کے گوشت اور اس سے بنی ہوئی اشياء کے استعمال کا مشورہ ديا جا سکتا ہے ؟

مرغی کا گوشت اور اس سے بنی ہوئی اشياء کھائی جاسکتی ہيں بشرطيکہ اسے مناسب اور محفوظ طريقے سے رکھا گيا ہو، اور 70 فيصد درجہ حرارت يا اس سے زيادہ پر خوب پکايا گيا ہو، تاکہ وائرس کا اثر زائل ہو سکے ۔

اس بيماری کو پھيلنے سے روکنے کے ليے کونسی کاروائياں درکار ہيں ؟

(1) وبائی اماکن سے پرندوں اور اس سے بنی اشياء کی درآمدگی اور پرندوں سے متعلقہ سامان کے استعمال پر پابندی.
(2) آبی چڑيوں کے ساتھ مرغيوں اور خاص طور پر بطخ کو پالنے سے احتراز.
(3) باغيچے کے اندر پرندوں کی گھيرابندی تاکہ اسے بری پرندے اور باہر سے آنے والے پرندوں کے اختلاط سے بچايا جاسکے۔
(4) باغيچے ميں حفاظتی کاروائی کے ٹھوس اقدامات ۔
(5) اشخاص، ٹرالياں، پرندے، اور اس کے لوازمات کے نقل وحمل سے اجتناب ۔
(6) محفوظ پرندوں کو بيمار پرندوں سے الگ رکھنے کا انتظا م اور ان کے درميان زبردست فاصلہ تاکہ بيماری اور وائرس کو روکا جا سکے۔

 بيماری کے وقوع کے بعد لازمی کاروائياں:

(1) انفلوئنزا برڈفلو کی ايمرجنسی کميٹی کو اس نمبرپر فوری اطلاع ديں           
(2) پرندوں، ٹراليوں، اور باغيچے ميں کام کرنے والوں کے نقل و حمل سے پرہيز کريں، اور حفاظتی کپڑے کا استعمال کريں۔
(3) تحفظاتی نظام کی مکمل جانکاری رکھيں
(4) بيماری کی سنگينی کا انديشہ ہوتے ہی بيمار پرندوں، ان کے فضلات،  چارے، سبہوں کو نذر آتش کرديں۔

برڈ فلو سے اپنے آپ کو کيسے بچائيں؟

(1) بيمار مرغی کے قريب جانے، اس سے نکلنے والی غلاظتوں، اور گندے پنجروں کے قريب ہونے سے بچيں ۔
(2) پرندوں کو چھوتے وقت موزے اوردستانوں کا استعمال کريں اور دونوں ہاتھوں کو صابون وغيرہ سے اچھی طرح دھوليں ۔
(3) پرندوں کے شکار سے اجتناب کريں کيوں کہ وہ بيماری سے متاثر ہو سکتے ہيں ۔

بيماری کی تشخيص کيسے ممکن ہے؟

(1)بيماری کی تشخيص دراصل حالات کی مکمل جانکاری، اور پوشيدہ عوارض سے پوری آگہی پر موقوف ہے۔
(2) بيماری کی مکمل اور صحيح تشخيص وائرس کو جاننے اور اس کو پرکھنے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے ۔

تشخيص کی خاطر کونسی چيزيں بطور نمونہ بھيجی جائيں؟

(1) بيمار يا مرے ہوئے پرندے۔
(2) ليد يا نرخرہ يا ناک ۔
(3) خون تقريبا ۲ مل
(4) مذکورہ چيزوں کو کسی خاص صندوق، ٹيوب يا پلاسٹک کے تھيلوں ميں رکھ کر مضبوطی سے بند کر ديں، اور برڈفلو کے ايمرجنسی سنٹر ادارة الصحة الحيوانية (ادارہ برائے مويشی صحت) رای ميں بھيج ديں۔

وہ اشخاص جنہيں خصوصی طور پر محتاط رہنا چاہئے:

(1) مرغيوں کے فارم اور کھال اتارنے کی جگہوں ميں کام کرنے والے لوگ۔
(2) گھريلو اور بری پرندوں بالخصوص آبی پرندوں اور بطخ کو پالنے پر مامور اشخاص۔
(3) جانوروں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ۔

برڈ فلو کی بيماری کيسے پھيلتی ہے ؟

(1) پرندے اپنے لعاب، ناک اور پائخانے کے راستے سے نکلنے والے فضلات کے ذريعہ وائرس کو باہر کرتے ہيں ، لہذا يہ بيماری براہ راست يا بالواسطہ طور پر فضائی گرد و غبار کو سونگھنے اور غبار آلود غذا کے استعمال سے پھيلتی اور عام ہوتی ہے ۔
(2) مائی اور مہاجر پرندے اس وائرس کو ايک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہيں۔
(3) انسانوں ميں يہ بيماری پرندوں کے ذريعہ ہی آتی ہے، يہ ايک انسان سے دوسرے انسان ميں منتقل نہيں ہوتی۔

 پرندوں ميں مرض کو کيسے پہچانيں گے؟

(1) نہايت قليل مدت ميں پرندوں کے اندر مرنے کی زيادتی، کمزوری کھانسی، اور چھينک کی شکايت اور بکثرت آنسووں کا بہنا وغيرہ۔
(2) سر اور پيشانی پر پانی کا جمع ہوجانا۔
(3) کلغی، حلق کے گوشت، اور پنڈلی کا نيلا يا سرخ پڑجانا، پيچش کاہونا، اعصاب ميں رعشہ اور اضطراب، اور انڈا دينے کی صلاحيت ميں کمی کا پيدا ہونا۔

0 تبصرہ:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔