اتوار, جنوری 12, 2014

غیرمسلم تارکین وطن کے لیے ایک دعوتی پروگرام كا انعقاد

لجنة التعریف بالاسلام کے تعاون سے کویت یونیورسٹی،کیفان برانچ کے زیراہتمام غیرمسلم تارکین وطن کے لیے ایک دعوتی پروگرام کا نظم کیا گیا جس میں ستر سے زائد ملازمت پیشہ غیرمسلم مردوخواتین نے شرکت کی، ان کے سامنے توحید ،رسالت اوریوم آخرت کا پیغام آسان زبان میں بیان کرنے کی کوشش کی گئی-
ہم یہاں کیوں آئے ہیں ، اس دنیا کا کوئی خالق و مالك ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو ایک ہے یا انیک ، اگر ہے تو دکھائی کیوں نہیں دیتا ،ہم پراس کے کیا کیا احسانات ہیں، اس نے ہمیں کیوں پیدا کیا، ہماری ہدایت کا کیسے بندوبست کیا گيا، انبیاء و رسل کا پیغام کیا تھا ، انسان کی گمراہی کے اسباب کیاتھے،آج انسان كو اللہ کی سچی ہدایت کہاں مل سکتی ہے، اسلام کی بنیادی خصوصیات کیا ہیں؟
جیسے نکات پر گفتگو کی گئی ۔ ان کے اشکالات کے جوابات دئیے گئے ، سب نے دلچسپی سے باتیں سنیں ۔پروگرام کے اخیرمیں ان کے بیچ دعوتی کتابیں تقسیم کی گئیں ۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ انہیں ہدایت سے نوازے ۔






0 تبصرہ:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔