باتیں ! جن سے زندگی سنورتی ہے
- جس نے اپنے نفس
کو عزت دیا اس نے اپنے دین کو ذلیل کیا اور جس نے اپنے نفس کو ذلیل کیا اس نے اپنے
دین کو عزت بخشا ۔ (مجاہد
)
- جو شخص فضول
کاموں میں مشغول ہوا وہ ورع سے محروم ہوگیا (سہل)
- اہل بدعت کی
مجالست اختیارمت کروکیوں کہ ان کی مجالست دلوں کو بیمار کردیتی ہے ۔ (ابن عباس رضي الله عنهما )
- اللہ اس بندے پر
رحم کرے جس نے اپنے نفس کو مخاطب کرکے کہا : تم نے ایسا کیوں کیا ؟ اور ایسا کیوں
نہ کیا ؟ پھر اسے سخت سست کہا، اوراسے لگام دیتے ہوئے کتاب الہی کا پابند بنا دیا۔ ) مالک بن دینار رحمه الله(
- اللہ تعالی نے
فرشتوں کو عقل سے نوازا شہوت نہ دیا ،جانوروں کو شہوت دی عقل سے محروم رکھا جبکہ
ابن آدم کو عقل بھی دی اور شہوت بھی، جس کی عقل اس کی شہوت پر غالب رہی وہ فرشتوں
سے جا ملا اور جس کی شہوت اس کی عقل پر غالب رہی وہ جانوروں سے جا ملا -
- شیطان کہتا ہے :
”تعجب ہے اولادِآدم پر کہ اللہ سے محبت کرنے کے باوجود اس کی نافر مانی کرتی ہے
جبکہ مجھ سے نفرت کرنے کے باوجود میری
نافرمانی نہیں کرتی “ اللہ سے دعا کریں کہ ہمیں ان لوگوں میں سے بنائے جو اللہ سے
محبت کرتے ہیں، اس کی نافرمانی نہیں کرتے ۔
0 تبصرہ:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔