اپنے بارے میں

صفات عالم محمد زبیر میرا نام ہے، ہندوستان کے معروف ادارہ جامعہ امام ابن تیمیہ سے فارغ التحصیل ہوں اور مدینہ یونیورسٹی سے فقہ اسلامی اور قضا میں گریجویشن کیا ہے ، فی الحال لجنة التعریف بالاسلام کویت میں بحیثیت داعی کام کر رہا ہوں، نومسلموں کی دینی تربیت، غیرمسلموں میں دعوتی کام، ماہنامہ مصباح کی ادارت، جیسی ذمہ داریاں میرے سر ہیں اور ریڈیو کویت سے براہ راست ہفتہ وار دینی پرگرام بنام ”باتیں جن سے زندگی سنورتی ہے “ پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہمیں اپنی کم مائیگی اوربے بضاعتی کا پورا اعتراف ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ چیلنجیز کا سامنا کرنا ہی اصل کامیابی ہے، اور اگرموقع ملا ہے تو کوتاہی کیوں....؟ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، اللہ پاک ہمیں اخلاص کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین