سوال:
روزی
اورامتحان میں برکت کے لیے کوئی دعا بتائیے۔( فہد - ابوحلیفہ ، كويت )
جواب:
اسلام کوئی جادوئى مذھب
نہیں ہے کہ چند وظائف کا اہتمام کر لینے سے کائنات کے نظام میں تبدیلی آ جائے بلکہ
اسلام عمل کی تاکید کرتا ہے محنت پر ابھارتا ہے اور اسباب اختيارکرنے کا حکم دیتاہے، امتحان میں برکت کی
جہاں تک بات ہے تواس کے لیے کوئی خاص دعا نہیں ہے محنت کریں اور اللہ پاک سے
کامیابی اور توفیق کا سوال کریں ۔ اسی طرح روزی میں برکت کے لیے کوئی خاص دعا نہیں
ہے البتہ کچھ وسائل ہیں جن کو اپنا کر روزی میں برکت حاصل کی جاسکتی ہے جیسے تقوی
اختیار کرنا ، توجہ سے اللہ کی عبادت کرنا ، اللہ کے دین کے لیے وقف ہونے والوں پر
خرچ کرنا ، کمزوروں اور لاچاروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور صلہ رحمی کرنا وغیرہ
یہ وہ اعمال ہیں جن سے رزق میں برکت آتی ہے ۔