میری ابتدائی تعلیم علاقے کے مکتب مدرسہ ربانیہ اموامدینة الشیخ میں ہوئی
،وہاں سے بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد علامہ ڈاکٹرمحمد لقمان سلفی حفظہ اللہ کے
قائم کردہ ہندوستان کے معروف ادارہ جامعہ امام ابن تیمیہ مدینة السلام چندنبارہ
مشرقی چمپارن میں مسلسل آٹھ سال تک تعلیم حاصل کیا ، وہاں سے فراغت کے بعد چھ ماہ
تک مدرسہ احمدیہ آرہ میں تدریسی خدمت انجام دیا، اور چھ ماہ مادرعلمی جامعہ ابن
تیمیہ میں بھی بحیثیت مدرس رہا،اسی اثناءجامعة الامام البخاری کشن گنج میں مدنیہ يونيورسٹى
کے زیراہتمام ہندوستانی مدارس کے فارغین کے ليے منعقدہ ٹریننگ کورس میں حصہ لیا
،جس میں اچھے نمبرات حاصل کرنے کی بنیاد پر مدینہ یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کے ليےمنظوری
مل گئی ۔ چنانچہ مدینہ یونیورسٹی كےشریعہ فيكلٹى سے چارسالہ کورس کیا۔ پھر 2003 کے اواخر میں
کویت کے معروف دعوتی ادارہ لجنة التعریف بالاسلام میں بحیثیت داعی کام کرنے لگا،
جوسلسلہ تا ہنوز جاری ہے ۔ یہاں کی ذمہ داریاں کچھ اس طرح ہیں
(۱) غیرمسلموں میں
دعوت
(۲) نومسلموں کی
تربیت
(۳) اسلامی
کتابیں ،کیسٹس اور ویڈیوزتیارکرنا
(۴) ماہنامہ ”مصباح“ کی ادارت
(۵) ”ہندودھرم کا تعارف ،عقائد ،
اور اسلوب دعوت “ پر کتاب کی تالیف
(۶) ریڈیوکویت پر ہفتہ وار 50 منٹ کا دینی پروگرام
(۷) ہندی،اردو،اور
عربی بلوگز لكهنا ۔
اللہ تعالی ہم سب سے اخلاص كے ساته اپنے دین کا کام لیتا رہے ،
اور حسن خاتمہ سے نوازے آمین یا رب العالمین
0 تبصرہ:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔مذكورہ مضمون آپ نے کیسا پایا ؟ اپنے گرانقدر تاثرات اورمفید مشورے ضرور چھوڑ جائیں، یہ ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔